میں ایشوریا رائے کا بیٹا ہوں

ایشوریا کا ’بیٹا‘ ہونے کا دعویدار سامنے آگیا

بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ نوجوان نے بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنگیت کمار نے الزام لگایا کہ اس کی پیدائش ’آئی وی ایف‘ کے ذریعے لندن میں ہوئی۔

رپورٹ میں سنگیت کمار کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ اس کی دو سال تک ایشوریا کے والدین کی پرورش کی، تاہم اس کے بعد اس کے والد اسے وشاکاپٹنم لے آئے۔

اگرچہ نوجوان کے پاس اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویزات نہیں، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی ’والدہ‘ کے ساتھ رہنے کے خواہشمند ہے۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن کی عمر اس وقت 44 سال ہے یعنی نوجوان کی پیدائش کے وقت ان کی عمر 15 سال تھی۔

اداکارہ کی ابھیشک بچن سے 2007 میں شادی ہوئی تھی اور دونوں کی بیٹی آرادھیہ بچن بھی ہیں۔

نوجوان کے دعوے کے حوالے سے ایشوریا رائے بچن کا اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے