عمران خان کی تیسری شادی کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی مبینہ طور پر تیسری شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے بعد سیاسی حلقے میں ہل چل مچ گئی ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی خفیہ شادی کی خبریں ایک بار پھرگردش کرنے لگیں ہیں۔ یکم جنوری کولاہورکے علاقے ڈیفنس میں نکاح کی تقریب عمران خان اوران کی روحانی پیشوا کے مشترکہ دوست کے گھرمیں ہوئی، خاتون نے چند ماہ پہلے اپنے پہلے سرکاری ملازم شوہرسے خلع لی تھی تاہم پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنی تیسری شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید سے گریز کررہے ہیں جب کہ پارٹی رہنما بھی اسے ذاتی معاملہ قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کی شادی کے متعلق باربارسوال پرمفتی سعید بھی خاموش رہے، انہوں نے نا ہی اقرارکیا اورنا ہی انکارجب کہ جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھے اورچلے گئے۔

گزشتہ روزعمران خان کی شادی کی خبرپھیلی پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری بھی خاموش نہ رہیں اورٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے، کسی کو مداخلت کی ضرورت نہیں، عمران خان کب اور کس سے شادی کریں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے جب کہ رہنما عون چودھری کا کہنا تھا کہ شادی کی خبر دینے والے صحافی کو قانونی نوٹس بھجوانے کا سوچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 2015 کے آغاز میں دوسری شادی ریحام خان سے کی تھی جو 9 ماہ بعد طلاق کی صورت میں ختم ہوگئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے