2018 میں ان 5 نسخوں سے اپنی جلد کا خیال رکھیں

اب جب 2018 کا آغاز ہوچکا ہے، تو ہر کوئی بہت سے نئے ارادے بھی کررہا ہوگا، لیکن کچھ اہم ارادے اپنی جلد کو تازہ اور جوان رکھنے کے لیے بھی ضرور کرنے چاہیے۔

کون نہیں چاہتا کہ اس کی جلد ہمیشہ خوبصورت نظر آئے اور اسے ہر ایونٹ پر اچھا دکھانے کے لیے کسی میک اپ کی ضرورت نہ پڑے؟

لیکن ایسا کرنے کے لیے اپنی جلد کا خاص خیال رکھنا بھی بےحد ضروری ہے۔

تو اس سال ان چند نسخوں کو آزما کر اپنی جلد کو بےحد خوبصورت بنانے کی کوشش کریں:

[pullquote]ہمیشہ صاف جلد کے ساتھ سونے جائیں[/pullquote]

بہت سی خواتین کسی تقریب سے گھر واپس آنے کے بعد بغیر میک اپ صاف کیے سو جاتی ہیں، اور یہ جلد کے لیے بےحد خطرناک ہے، اس لیے کوشش کریں کہ ہمیشہ سونے سے قبل اپنے چہرے کو صاف ضرور کریں۔

[pullquote]پانی کی صحیح مقدار[/pullquote]

ویسے تو ہر کسی کی صحت کے لیے پانی پینے کی صحیح مقدار بھی الگ ہوتی ہے، لیکن اپنی جلد کو اس سال تازہ دم رکھنے کے لیے دن میں کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی ضرور پیئں تاکہ آپ کی جلد جھڑیوں سے محفوظ رہے۔

[pullquote]جلد کو نم رکھیں[/pullquote]

چاہے آپ کی جلد خشک ہو یا چکنی، اس کو نم رکھنا بےحد ضروری ہے، اس لیے شہد کے ساتھ اپنی جلد کو نم رکھنا اسے مزید خوبصورت بناتا ہے۔

[pullquote]چہرے کو دھوپ سے بچائیں[/pullquote]

بہت سے لوگ دن میں باہر جاتے وقت سن اسکرین یا سن بلاک کا استعمال نہیں کرتے، اس سے سورج کا جلد پر منفی اثر پڑتا ہے، اس لیے سن اسکرین کا استعمال لازمی بنائیں۔

[pullquote]بہتر غذاء کا استعمال[/pullquote]

آپ کی بہتر غذاء بھی جلد کو کافی پرکشش بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، اس لیے اپنی خوراک میں دہی، تازہ جوس، مچھلی، سبزیاں اور پھل وغیرہ ضرور شامل کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے