پاکستانی نژاد خاتون برطانیہ کی پہلی مسلمان وزیر بن گئیں

پاکستان نژاد برطانوی پارلیمینٹرین نصرت غنی نے برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مسلمان خاتون وزیر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس سے قبل بھی برطانیہ میں کئی پاکستانی نژاد مسلمان سیاستدان برطانیہ کے کئی اہم سرکاری عہدوں پر تعینات ہونے کے اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

نصرت غنی سے قبل نومبر 2017 میں پاکستانی نژاد شبنم چوہدری اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی نہ صرف پہلی پاکستانی بلکہ پہلی ایشیائی و خاتون سپرنڈنٹ بنی تھیں۔

اسی طرح میئر لندن صادق خان بھی وہ پہلے پاکستانی نژاد اور مسلمان ہیں، جو دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک کے میئر منتخب ہوئے۔

اعزاز حاصل کرنے کے بعد نصرت غنی نے ٹوئیٹ کی کہ وہ پہلی مسلم خاتون وزیر بننے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

انہوں نے پہلی بار مسلمان خاتون وزیر کی حیثیت سے کامن آف ہاؤس ڈسپیچ باکس میں اپنی تقریر کی ویڈیو بھی شیئرکی۔

نصرت غنی کو ٹرانسپورٹ وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے، جو وہاں کی اہم ترین وزارتوں میں سے ایک ہے۔

اگرچہ اس سے قبل بھی نصرت غنی حکومت کی مختلف معاملات پر بنی خصوصی کمیٹیوں میں بطور رکن کام کرچکی ہیں، تاہم انہیں پہلی بار وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 46 سالہ نصرت غنی کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا، جو کئی دہائیاں قبل برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

[pullquote]
Nusrat Ghani MP

@Nus_Ghani
Made my debut as @transportgovuk Minister and made a bit of history as the first female Muslim Minister to speak from the House of Commons dispatch box. Supported by wonderful colleagues Chris Grayling, @JoJohnsonUK & @Jesse_Norman @Conservatives
4:59 PM – Jan 18, 2018
81 81 Replies 164 164 Retweets 377 377 likes
Twitter Ads info and privacy[/pullquote]

نصرت غنی ستمبر 1972 میں برطانیہ کی ریاست انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئیں، جہاں سے انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد برمنگھم سٹی یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

نصرت غنی نے سیاست میں آنے سے قبل مختلف فلاحی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کیا، وہ بریسٹ کینسر سمیت مختلف شعبوں کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ منسلک رہیں۔

نصرت غنی نے سیاست میں انٹری دینے سے قبل برطانیہ کے نشریاتی ادارے ’بی بی سی ورلڈ‘ کے ساتھ بھی کام کیا۔

[pullquote]
Nusrat Ghani MP

@Nus_Ghani
My latest newsletter is out and you can read it here: http://us12.campaign-archive1.com/?u=4bd121d74e18183e65ee0a965&id=a55fd6afae&e=005fbaf434 …
8:32 PM – Apr 7, 2017
3 3 Replies 2 2 Retweets 8 8 likes
Twitter Ads info and privacy[/pullquote]

نصرت غنی نے 2013 میں سیاست میں انٹری دی، اور انہوں نے 2015 کے عام انتخابات میں مشرقی سسیکس کے انتخابی حلقے ولیڈن سے کامیابی حاصل کی، وہ اس حلقے سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بھی بنیں۔

[pullquote]
Nusrat Ghani MP

@Nus_Ghani
Honoured to meet The Duke & Duchess of Cambridge at last night’s celebration of the #UKIndia2017 Year of Culture, hosted by HM The Queen
7:40 PM – Feb 28, 2017
1 1 Reply 5 5 Retweets 16 16 likes
Twitter Ads info and privacy[/pullquote]

نصرت غنی کا تعلق برطانوی حکمران جماعت ’کنزرویٹو‘ سے ہے، ان کی بطور پہلی مسلم خاتون وزیر کی تقرری کو کئی برطانوی پارلیمنٹ ارکان نے خوش آئندہ قرار دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے