ملک بھر میں ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ‘ہولی’ بھرپور جوش و خروش سے منا رہی ہے۔
سندھ، پنجاب، بلوچستان یہاں تک کے تھر کا صحرا بھی ہولی کے رنگوں میں رنگ گیا ہے، جہاں ہندو برادری اپنے انداز میں خوشیاں منا رہی ہے ۔
اسکولوں اور کالجوں میں بھی ہولی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئی ہیں جہاں لوگ رقص اور رنگوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر حکومت پاکستان اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی ہولی کی مبارک باد پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی ہولی کی مبارک باد ٹوئٹر پر دی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بھی اپنی ایک ٹوئیٹ میں ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے بھی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دی۔