جینا ہاسپل سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سی آئی اے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہاسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہاسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں، امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران جینا ہاسپل کے حق میں 54 جب کہ مخالفت میں 45 ووٹ آئے جس کے بعد انہیں باقاعدہ سی آئی اے سربراہ کا عہدہ مل گیا ہے۔

سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران کئی لامیکرز نے ان کی تعیناتی کی شدید مخالفت کی، ری پلکن سینیٹر جان مکین خود بھی ہاسپل کو ووٹ نہ دینے کی لابنگ کرتے رہے جان مکین کا کہنا تھا کہ ہاسپل کی تقرری سے دنیا بھر کو منفی پیغام جائے گا۔ دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی پوری سپورٹ جینا ہاسپل کے ساتھ تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے