جکارتہ (نیٹ نیوز) انڈونیشیئن میڈیا میں ایک ناقابل یقین خبر گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 18 ماہ قبل سمندر کی لہروں میں گم ہو جانے والی ایک خاتون عین اسی جگہ بے ہوشی کی حالت میں ملی ہیں۔ مبینہ طور پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خاتون اسی لباس میں ملی ہے جو اس نے ڈیڑھ سال قبل پہنا ہوا تھا۔