جاپان میں طوفانی بارشوں سے 30 افراد ہلاک

ٹوکیو: جاپان میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں نے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں تقریباً 30 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ 20 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کے مغربی علاقے طوفانی بارشوں سے شدید متاثر ہوئے جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتیں سب سے زیادہ ہوئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 49 تک ہو سکتی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے بتایا کہ ’لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق معلومات جمع کی جار ہی ہے‘۔

دوسری جانب جاپان کے وزیراعظم شینزو ابی نے خبردار کیا ہے کہ ’بارشوں کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہے‘ اور انتظامیہ کو حکم دیا کہ متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امدادی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں‘۔

میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی پانی میں اسٹریٹ لائٹس زیر آب ہو گئیں۔

حکام نے شدید موسم کی وارننگ جاری کردی ہے جس کے باعچ مغربی جاپان میں ہزاروں لوگ نقل مکانی کرکے محفوظ مقام پر منتقل ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب سیلابی پانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بے شمار خاندان اپنے گھروں میں پھنس کر رہ گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے