امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر روحانی کی ایک دوسرے کو دھمکیاں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کو خبردار کیا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکا کو دھمکی نہ دیں، ورنہ تہران کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حال ہی میں ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو للکارتے کرتے ہوئے کہا تھا کہ، ‘شیر کی دم سے مت کھیلیں کیونکہ اس سے آپ کو صرف افسوس ہی ہوگا۔’

حسن روحانی نے مزید کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ ہر قسم کی جنگوں کی ماں ہے۔

ساتھ ہی اںہوں نے کہا کہ وہ کسی کو دھمکی نہیں دے رہے لیکن کوئی بھی انہیں دھمکا نہیں سکتا۔

حسن روحانی کے اس بیان کے بعد امریکی صدر نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور ایرانی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا وہ ملک نہیں جو ایران کی دھمکیوں کو زیادہ دیر تک برداشت کرے، ایران محتاط رہے ورنہ اسے ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔

امریکی صدر کے اس بیان پر ایرانی پاسداران انقلاب نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے نفسیاتی جنگ قرار دے دیا۔

پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ ایران دباؤ برداشت کرلے گا لیکن کبھی اپنے انقلابی خیالات نہیں چھوڑےگا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف کچھ بھی نہیں کر سکتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے