یونانی دارالحکومت ایتھنز کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی،24 افراد ہلاک

ایتھنز: یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب جنگلات میں لگنے والی خطرناک آگ نے آبادی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی اور کئی لاپتہ ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آگ ایتھنز کے اردگرد تقریباً 50 کلومٹر تک پھیل چکی ہے، جس سے اب تک 100 کے قریب گھر اور 200 سے زائد کاریں جل چکی ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان رفینا شہر میں ہوا جہاں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

300 فائر فائٹرز، 5 طیارے اور 2 ہیلی کاپٹرز آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔

تاہم یونانی فائربریگیڈ کی ترجمان کے مطابق آگ بہت بڑے رقبے پر پھیلے ہونے کے سبب یورپی ممالک سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب مقامی آبادی کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے