مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوانوں سمیت ایک پی ایچ ڈی اسکالر شہید ہوگیا، ضلع ہنڈوارا میں سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ فرقان اور لیاقت احمد شہید ہوگئے۔

دوسری جانب سری نگر کے علاقے میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 42 سالہ پی ایچ ڈی اسکالر عبدالغنی کو شہید کردیا، اسی دوارن مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع بھر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ اسکولوں کو بھی بند کروادیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں 34 کشمیری شہید ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے