سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پوری قوم کی جانب سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور استحکام ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہب و بھائی چارے کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں، مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستانی حکومت اور عوام اس جذبے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیر اعظم کی جانب سے خادمین حرمین شریفین، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حالیہ دورے سے دوطرفہ تعاون کا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے