پشاور: فائرنگ سےصوبائی اسمبلی پی کے 78کے امیدوار مولانا اسماعیل درویش محافظ سمیت جاں بحق

پشاور میں فائرنگ سے مذہبی جماعت اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اسماعیل درویش محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے پھندو میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مولانا اسماعیل درویش کی گاڑی پرفائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق حملے میں مولانا اسماعیل درویش اور ان کا گارڈ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے مولانا اسماعیل درویش کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مولانا اسماعیل دم توڑ چکے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مولانا اسماعیل درویش پی کے 78 سے آزاد حیثیت سے ضمنی انتخابات میں حصہ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔

دوسری جانب لاہور میں خواجہ سعد رفیق کی انتخابی ریلی پر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ان کا ایک ساتھی زخمی ہوا ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے