بلال آصف پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے گیارہواں پاکستانی بولر

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 33سال کے بلال آصف نے دبئی ٹیسٹ کے تیسرے دن آسڑیلیاکے خلاف 21.3اوورز میں 36رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں اور اپنے پہلے ٹیسٹ میں وہ پانچ وکٹ کی کارکردگی پیش کرنے والے پاکستان کے گیارہویں بولر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں پانچ وکٹ کی کارکردگی پیش کرنے والے بولر دائیں ہاتھ سے تیز گیند کرنے والے عارف بٹ تھے،جنھوں نے میلبورن میں آسڑیلیا کے خلاف دسمبر 1964ء میں 89 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں تھیں ۔

محمد نذیر جونئیر ایسا کرنے والے دوسرے بولر بنے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اکتوبر 1969ء کو نیوزی لینڈ کے خلاف بائیں ہاتھ کے اسپنر نے 99 پر 7 وکٹیں لیں ۔البتہ ٹیسٹ ڈیبیو پر بہترین بولنگ نومبر 1996ء میں دائیں ہاتھ کے تیز بولر محمد زاہد نے کی 66رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں ۔

اپنے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے شاہد نذیر،محمد سمیع،شبیر احمد،وہاب ریاض،یاسر عرفات،اور تنویر احمد بھی پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔

،قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اکتوبر 1998ء میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آسڑیلیا کے خلاف اولین ٹیسٹ میں 52رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے