ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کے بعد جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں سامنے آ گیا

ماڈل ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کے بعد جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں بھی سامنے آیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو ماڈل ایان علی کے اکاؤنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو ماڈل ایان علی کے اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن کا لنک بھی مل گیا ہے اور اس کی اطلاع سربراہ ایف آئی اے کو بھی کر دی گئی ہے۔

ماڈل ایان علی کو گزشتہ دور حکومت میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس میں وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

عدالت کی جانب سے مسلسل بلانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر چند روز قبل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے