حکومت کا معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ملک کی موجودہ معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانے پر کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں اصولی اتفاق کیا گیا تھا اور اب وزیراعظم نے پارلیمانی کمیشن سے متعلق پارلیمنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے مشترکہ پارلیمانی کمیشن کے قیام کی قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے جو وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

ذرائع کےمطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری قرارداد اسمبلی میں پیش کریں گے جس کے متن میں کہا گیاہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیشن ذمہ داروں کے تعین سے متعلق رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ذمہ داروں کا تعین ہونے کے بعد وفاقی حکومت کارروائی کا فیصلہ کرےگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے