کراچی ضمنی الیکشن: کس نے کہاں ووٹ ڈالا؟

کراچی: ضمنی الیکشن کے سلسلے میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 اور سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 میں پولنگ جاری ہے، جہاں نامور شخصیات نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیفنس ماڈل ہائی اسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں ان کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

صدر پاکستان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ ’ووٹ کس کو دیا یہ تو نہیں بتا سکتا لیکن اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دیا ہے‘۔

صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم ہی ہوتا ہے تاہم میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی درخواست کرتا ہوں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی ایچ اےگرلز کالج فیز 8کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نسرین جلیل نے اپنا ووٹ گورنمنٹ ڈگری کالج زم زمہ میں کاسٹ کیا۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار قیصر نظامانی نے سرسید میڈیکل کالج بلاک 5 کلفٹن میں ووٹ کاسٹ کیا۔

پی ایس 111 سے آزاد امیدوار جبران ناصر نے بھی اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کیا۔

اداکار عابد علی بھی حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھر سے نکلے، انہوں نے ڈی اے ماڈل اسکول ڈی ایچ اے فیز7 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے