مچھ کے قریب پیٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 7 افراد جھلس کر جاں بحق

مستونگ: بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری ایک وین، ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری وین ٹرک سےٹکرائی، جس سے وین میں آگ بھڑک اٹھی اور 5 افراد موقع پرہی جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مچھ کے اسپتال منتقل کیا، جہاں دونوں زخمی بھی دم توڑ گئے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

آگ لگنے سے قریب ہی موجود 3 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق وین میں موجود پیٹرول کوئٹہ سے سبی منتقل کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے