امریکا: یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تلہاسی: امریکی ریاست فلوریڈا کے دارالحکومت تلہاسی میں واقع یوگا اسٹوڈیو میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز شام 5 بجکر 47 منٹ پر پیش آیا۔

پولیس چیف مائیکل ڈیلیو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس آفیسرز فوراً ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے جہاں متعدد افراد زخمی حالت میں موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جن میں سے 5 افراد شدید زخمی تھے، جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کو پستول مار کر زخمی کیا گیا تھا۔

پولیس چیف کے مطابق یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ کرنے والے شخص نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 40 سالہ اسکاٹ پال بیئرلے کے نام سے ہوئی ہے۔

تلہاسی کے میئر اینڈریو گلم، جو واقعے کے وقت شہر میں موجود نہیں تھے، نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس حادثے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لکھا، ‘میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے حادثے کا فوری طور پر ایکشن لیا’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے