روس افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرے گا

روس افغان حکومت اور طالبان کے درمیان 9 نومبر کو ہونے والے مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوحا میں طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد پہلی بار مذاکرات میں شریک ہو گا۔

مذاکرات میں پاکستان، چین، ایران، امریکا اور بھارت سمیت 5 سابق سوویت ریاستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق افغان تنازع کا سیاسی مفاہمت کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔

روسی حکام کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے مذاکرات میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد بھیجنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

دوسری جانب ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے تاحال مذاکرات میں شرکت کی حامی نہیں بھری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے