وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ قومی کرکٹرز نے میچز میں بہترین کھیل پیش کیا، لگاتار گیارہویں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں بہترین ٹیم اسپرٹ دیکھنے کو نظر آئی، امید ہے قومی ٹیم اپنی کارکردگی کے تسلسل برقرار رکھے گی اور پاکستان کی مزید کامیابیوں کیلئے پر امید ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے