عراق: پرواز چھوٹنے سے 120 سے زائد پاکستانی بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے

بغداد: عراق میں پاکستانی زائرین کا قافلہ بغداد ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا اور پرواز چھوٹ جانے کے باعث 120 سے زائد پاکستانی بے یار و مددگار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زائرین کے قافلے کو غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا۔

تاہم پرواز کی روانگی سے قبل سالار قافلہ 120 سے زائد افراد کے پاسپورٹس سمیت اچانک غائب ہوگیا اور پرواز کی روانگی کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔

مشکل میں پھنسے پاکستانیوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت اور بغداد میں پاکستانی سفارت خانہ ان کی مدد کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے