ایران نے شام میں اپنے اعلی فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق کردی

officer ایران نے شام میں موجود پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈر جنرل حسین ہمدانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کی ایلیٹ برانچ نے تصدیق کی ہے کہ جنرل حسین ہمدانی گزشتہ روز شام کے شہر حلب میں جنگجو تنظیم داعش کے حملے میں مارے گئے ہیں جب کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر مشاورتی مشن کے لئے شام میں موجود تھے۔

ایرانی فوج کے بیان میں کہنا تھا کہ جنرل حسین ہمدانی نہ صرف داعش کی پیش قدمی روکنے کے لئے اہم کردارادا کررہے تھے بلکہ مزاحمت کاروں کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں جو شام کے شمالی شہر میں  داعش کے حملے میں ہلاک ہوگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے