صبح بیدار ہونے کے بعد ہر شخص اپنے دن کا آغاز اپنے مخصوص انداز میں کرتا ہے اور تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ہمارے دن کے آغاز کا ہماری زندگی پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ اسی پہلو کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ویب سائٹ Sleepypeople.com نے دنیا کے آٹھ کامیاب ترین افراد کے بارے میں معلومات جمع کیں اور ان کی صبح کا دلچسپ احوال بیان کیا، آپ بھی جانئے:
-1 مارک زکربرگ:
فیس بک کے سربراہ اول تو رات بھر جاگتے رہتے ہیں، اور جب مختصر نیند کے بعد جاگتے ہیں تو پہلے اپنا وہ سادہ لباس پہنتے ہیں جو ان کی پہچان بن چکا ہے۔ وہ روزانہ یہی ٹی شرٹ اور پتلون پہنتے ہیں۔
-2 ونسٹن چرچل:
سابق برطانوی وزیراعظم چرچل بھی اس جہان فانی سے کوچ کر چکے ہیں لیکن وہ اپنی زندگی میں صبح ساڑھے سات بجے جاگ جاتے تھے مگر 11 بجے تک بستر میں ہی رہتے تھے اور اس دوران ناشتہ کرتے اور اخبار پڑھتے تھے۔
-3 باراک اوباما:
امریکی صدر صبح جلد بیدار ہوتے ہیں اور پونے سات بجے تک ورزش سے فارغ ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد گھر والوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں اور اپنی بیٹیوں کو سکول چھوڑنے جاتے ہیں۔
-4 بل گیٹس:
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس صبح اٹھتے ہی انٹرنیٹ پر ورزش کی ویڈیوز دیکھتے ہوئے خود بھی ورزش کرتے ہیں۔
-5 ڈیوڈ کیمرون:
برطانوی وزیراعظم نے صبح کے وقت گھر میں ٹی وی پر پابندی لگارکھی ہے۔ وہ صبح کا وقت فیملی کے ساتھ گزارتے ہیں اور سب اکٹھے بیٹھ کر ناشتہ کرتے ہیں۔
-6 جیف بینرس:
امیزون ویب سائٹ کے بانی جیف صبح کے وقت دفتری کام اور میٹنگ کو پسند نہیں کرتے اور وہ جاگتے ہی ناشتے کا اہتمام کرتے ہیں۔
-7 ہارورڈ شولٹز:
ہارورڈ مشہور ملٹی نیشنل کافی کمپنی ”سٹاربکز“ کے سی ای او ہیں۔ وہ روزانہ صبح ساڑھے چاربجے بیدار ہوتے ہیں اور اپنے 3 کتوں کے ساتھ سیر کے لئے جاتے ہیں اور خوب ورزش کرتے ہیں۔ وہ پونے چھ بجے اپنے اور اپنی اہلیہ کیلئے کافی تیار کرتے ہیں اور دونوں مل کر کافی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
8۔ سٹیو جابز:
مشہور زمانہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے بانی سٹیو جابز جو اب اس دنیا میں نہیں رہے، بھی صبح اٹھ کر انتہائی دلچسپ کام کرتے ہیں۔ وہ صبح اٹھتے ہی شیشے کے سامنے کھڑے ہوتے اور خود سے پوچھتے ”اگر آج میری زندگی کا آخری دن ہے تو کیا میں وہ کرنا پسند کروں گا جو آج کرنے جارہا ہوں؟“ اگر جواب ”نہیں“ ہوتا تو وہ اپنا فیصلہ تبدیل کرلیتے۔