کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو فیسوں سے متعلق سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کاحکم دے دیا جب کہ والدین کو ہدایت کی ہےکہ وہ آخری فیس اسٹرکچر سے زیادہ فیس ادا نہ کریں۔
سندھ ہائی کورٹ میں فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافےکے کیس میں نجی اسکول مالکان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے نجی اسکول مالکان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں احکامات جاری کردیئے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ کے آردڑ اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے، اسکول انتظامیہ والدین کو بچوں کو تنگ نہ کرے، نہ ہی بچوں کو امتحان میں شرکت سے روکا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ نجی اسکول انتظامیہ والدین کو ہراساں نہ کریں اور بچوں کو امتحانات میں شرکت سے نہ روکیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دوہزار پانچ کے بعد چند اسکولوں کے علاوہ کسی نے فیس اسٹرکچر کی منظوری نہیں لی۔
بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔