امریکا خطےمیں عدم توازن والے اقدامات نہ کرے:سرتاج عزیز

sartajمشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ امریکا جنوبی ایشیا میں عدم توازن بڑھانے والے اقدامات نہ کرے۔ پاکستان افغانستان کی سلامتی اور قیامِ امن کے لیے مخلص ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ایسے وقت جب پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی ہے امریکا کو چاہیے کہ علاقے میں روایتی اور اسٹریٹجک عدم توازن کو اتنا نہ بڑھائے کہ وہ خطے کی سالمیت کے لیے خطرہ بن جائے۔

امریکا سے جوہری معاہدے سے متعلق سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیادی ترجیح قومی مفاد اور اپنی سکیورٹی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ ہی نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنایا جائے گا۔

افغانستان کے الزامات اورکشیدگی کے بارے میں سرتاج کا کہنا تھا کہ پاکستان ان الزامات کی تردید کر چکا ہے اور دنیا جانتی ہے کہ پاکستان افغانستان کی سلامتی اور قیامِ امن کے لیے مخلص ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے