ساہیوال واقعے میں خلیل، اس کی اہلیہ اور بچی کو ناحق قتل کیا گیا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعے میں خلیل، اس کی اہلیہ اور بچی کو ناحق قتل کیا گیا، پردہ پوشی کا کوئی ارادہ نہیں، وقت صرف ذیشان کے خلاف تحقیقات کیلئے مانگا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ذمہ دار ہوگا اس کو سزا ہوگی، قوم سے حقائق نہیں چھپائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی نگہداشت کیلئے ریاست ذمہ داری نبھائے گی، یقین دلاتے ہیں کسی قصور وار کو نہیں بخشا جائے گا، ذیشان سے متعلق کہا گیا ہے کہ مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ تھا، تحقیقات کرارہے ہیں تاکہ مکمل حقائق سامنے آسکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے