نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں یومِ عاشور کے جلوس اور مجالس منعقد کی جا رہی ہیں،عزا داری اور سینہ کوبی کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں عاشور کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔سیکیورٹی انتظامات کے تحت کراچی میں موبائل فون اور وائرلیس انٹرنیٹ سروس رات 10 بجے تک بند ہے۔ لاہور، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس رات تک بند رہے گی ۔
یوم عاشور کے جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں، راستوں پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے، حساس علاقوں میں پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہیں ۔ بیشتر شہروں میں ڈبل سواری بند ہے