بچوں کی تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے 31 فنکار اکٹھے ہوگئے

پاکستان میں بچوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے 31 اسٹار اکھٹے ہوگئے۔

فلاحی ادارے ’دی سٹیزن فاؤنڈیشن‘ کے لیے ڈریم اسٹیشن پروڈکشن کی جانب سے پاکستان کے 31 فنکاروں کو ’میوزک فور اے کاز‘ (موسیقی ایک مقصد کے لیے) کے تحت اکھٹا کرکے ایک گیت بنایا گیا۔

یوٹیوب پر جاری ہونے والے گیت ’تارے‘ کو کاشان ادمانی اور ایس کے کالش نے لکھا ہے جب کہ اس گانے کو کاشان ادمانی نے کمپوز کیا۔

اس گانے میں عباس علی خان، افشین حیات، احسن باری، الفریڈ ڈی میلو، ایلکس شہباز، علی خان، علیشیاہ ڈیاس، اسد احمد، اسد رشید، بابر شیخ، بلال علی، عماد رحمٰن، فہد احمد، فاروق احمد اور حرا مانی شامل ہیں۔

گیت میں فنکار کاشان ادمانی، نتاشا بیگ، نازیہ زبیری، عمران شریق، رافع اسرار، قائد احمد، ریحان ناظم، سعد حیات، سیف عباس رضوان، شانے، شیری رضا، عمر نارو، عثمان ریاض، وائس خان، وقاص حسین، زین العابدین اور ژالے سرحدی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

یوٹیوب پر اپ لوڈ گانے کے کیپشن میں فلاحی ادارے کے کام کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا گیا کہ دی سٹیزن فاؤنڈیشن پاکستان میں غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا کام کرتی ہے۔

پاکستان میں تعلیم کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کاشان ادمانی کا کہنا تھا کہ میں نے یہ گانا اس مقصد سے بنایا کہ امیر طبقہ، غریب طبقے کے بچوں کے بارے میں بھی سوچے، یہ بچے معیاری تعلیم کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے اور یہی ملک کا مستقبل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے آج انہیں تعلیم نہ دی تو ہم آنے والی نسل کے لیے کیا معاشرہ چھوڑ کر جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے