پھل اور سبزیوں کا استعمال ہارٹ فیل کا خطرہ 41 فیصد تک کم کرتا ہے

سبزیوں، پھلوں، پھلیوں اور مچھلی کا باقاعدگی سے استعمال دل کے امراض بالخصوص جان لیوا ہارٹ فیل کے خطرے کو 41 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

اس امر کا انکشاف برطانیہ کے مشہور مایو کلینک کے ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کیا ہے۔ ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ اگر آپ دل کے جان لیوا دورے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو گوشت، روغنی کھانے ، میٹھے مشروبات، کولااور فاسٹ فوڈ کو ترک کرکے سبزیوں، پھل، پھلیوں اور مچھلی کھانے کو اپنا شعار بنائیں۔

ہارٹ فیل کی کیفیت میں دل کو خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اور پوری دنیا میں اس مرض میں خوفناک اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ عالمی وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ روچیسٹر میں واقع مایو کلینک کی ماہرِ قلب ڈاکٹر کائلا لارا نے پانچ اقسام کی غذائی عادات یا طریقوں اور دل کے امراض کے درمیان تعلق کا مشاہدہ کیا ہے ۔ اس کےلیے انہوں نے ایسے مریضوں کا انتخاب کیا جو اب دل کے مریض بن چکے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ جنوبی غذا (سدرن ڈائیٹ) سے دل کے دورے کا خطرہ 72 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جن میں انڈے، فرائیڈ فوڈ، روغنی غذائیں، پروسیس شدہ گوشت اور شکر سے بھرپور مشروبات شامل ہیں۔ اس کے برخلاف پودوں سے حاصل ہونے والی سبزیاں اور پھل دل کے لیے بہتر ثابت ہوتے ہیں اور دل کے امراض کے خطرے کو 41 فیصد کم کرتے ہیں۔

مایو کلینک کے ماہرین نے کہا ہےکہ ہزاروں مریضوں پر تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں اپنے کئی خواص کی بنا پر دل کوکئی امراض سے محفوظ رکھتی ہیں۔ اسی لیے اپنی خوراک میں سبزیوں کا استعمال ضرور بڑھائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے