پاناما اور جعلی اکاؤنٹس کیس کے تفتیشی افسران سمیت 57 نیب افسران کی ترقی

اسلام آباد: پاناما کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے تفتیشی افسران سمیت نیب کے 57 افسران کو ترقی دے دی گئی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کے 57 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں سید حسن نقوی، عدنان بٹ، عمران ڈوگر، حسن نور، عمیر راٹھور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سیدہ ملیحہ شبیر، سحرش غلام اور زاور وڑائچ سمیت دیگر افسران بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کےمطابق افسران کو بہترین کارکردگی اور محکمے کی پرموشن کمیٹی کی تجویز پر ترقی دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ترقی پانے والے افسران میں پاناما کیس اور جعلی بینک اکاؤٹس کیس پر کام کرنے والے تفتیشی افسران بھی شامل ہیں جب کہ 22 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پہلے ہی اضافی چارج پر بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کررہے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے