وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی جسے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے اتفاق رائے سے اس کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے بعد اسے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا اور آج ہی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ایمنسٹی اسکیم کا صدارتی آرڈیننس جاری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کر کے اپنے اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی، اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے