راجستھان حکومت کا عصمت چغتائی کی نظمیں نصاب سے نکالنے کا فیصلہ

asmatبھارت میں ایک بار پھر ہندو انتہاپسندی کا جن سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس بار انتہاپسندی کا نشانہ تعلیمی نصاب بننے جارہا ہے ۔راجستھان کی حکومت نے عصمت چغتائی اور صفدر ہاشمی کی کہانیاں ،نظمیں اسکول کے نصاب سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

راجستھان کی حکومت نے رواداری کا پیغام پھیلانے کے بجائے انتہاپسندی کو فروغ دینے کی ٹھان لی۔سرکاری اسکولوں کے نصاب میں شامل مسلمانوں سے متعلق واقعات نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔یہی نہیں، عصمت چغتائی ، صفدر ہاشمی کی نظمیں اور اردو زبان کی مختصر کہانیاں بھی نصاب سے نکالی جارہی ہیں۔

سرکاری اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کتابوں میں تبدیلیاں کرنے والی کمیٹی کے ارکان کہتے ہیں یہ نظمیں اور مختصر کہانیاں مسلمانوں کی ثقافت اور رواداری کا پیغام دیتی ہیں۔ اس لیے انہیں کتاب سے نکال کر مقامی اور،اہم تاریخی شخصیات کے باب نصاب میں شامل کیے جارہے ہیں۔

شعبہ تعلیم کے ماہرین نے راجستھان کی حکومت کے اس فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے یہ نظمیں اور مختصر کہانیاں نکالنے سے معاشرے میں تقسیم اور مذہبی انتہاپسندی بڑھے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے