لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی ڈھانچہ اور معاشی سمت دونوں ہی درست نہیں ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں عشرت حسین کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مسئلہ ہی غیر معیاری نصاب اور ناتجربے کار لیبر ہے، ہم تجربے کار لیبر کو دوسرے ممالک بھیج کر 60 ارب ڈالر تک زرمبادلہ کما سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم معاشی گروتھ کے بغیر دنیا کے مقابلے میں کھڑے نہیں ہو سکتے، زراعت اور صعنت میں پیداروای استطاعت بڑھانی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج پاکستان کے حفاظت کی ضامن ہے اسی لیے ہمارا حال عراق اور یمن جیسا نہیں۔