سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی سے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن نے کراچی سے آپریٹ ہونے والی حج پروازوں کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق مجموعی طور پر 95 پروازوں سے 25 ہزار 81 سے زائد عازمین حج پر جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج کو جدہ اور مدینہ پہنچایا جائے گا اور کراچی ائیرپورٹ پرعازمین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق نجی ائیرلائن کی پہلی حج پرواز 5 جولائی کوروانہ ہوگی اور پی اے 1760 سے 180 سے زائد عازمین 5 جولائی کو روانہ ہوں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پہلی حج پرواز پی کے 743 بھی 5 جولائی کی شام 7 بجے روانہ ہوگی اور پی کے 743 سے 225 سے زائد عازمین حج مدینہ جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے