لاہور میں 320 کلو وزنی نورالحسن کا کامیاب آپریشن

لاہور:صادق آباد کے رہائشی 320 کلو وزنی نورالحسن کا نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کردیا گیا۔

موٹاپے کا شکار 320 کلو وزنی شخص نورالحسن کے وزن میں کمی کےلئے لاہور کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کردیا گیا۔ آپریشن کے بعد اس وقت نورالحسن کی زندگی خطرے سے باہر ہے اور ان کو دو دن تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔

ایک سال کے عرصہ میں نورالحسن کا وزن 100 کلو تک کم ہوگا جبکہ دوسال کے عرصہ میں ان کا وزن معمول کے مطابق ہوجائے گا۔ نورالحسن نے کچھ عرصہ قبل آرمی چیف سے علاج کی درخواست کی تھی جس پر آرمی چیف کے حکم پر آرمی کی ایئر ایمبولینس کے ذریعہ انہیں لاہور کے شالیمار اسپتال لایا گیا تھا۔

دوسری جانب اسپتال میں نورالحسن کے آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کا غیر سنجیدہ رویہ سامنے آیا، ڈاکٹراور ان کی ٹیم مریض کو سنجیدہ حالت میں چھوڑ کر سیلفیاں اور ویڈیوز بناتے رہے، طبی ماہرین اور سینئر سرجنز نے اس رویئے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے