کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہونے چاہیے، اس طرح کے قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ نہیں ملنا چاہیے۔

وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ وزارت قانون کے سپرد کردیا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تاہم حکومتی ارکان کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کے اجرا پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی بجٹ سیشن میں اظہار خیال کے دوران کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزام میں گرفتار افراد کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونی چاہئیں اور انہیں پارلیمنٹ میں آکر بات کرنے کا بھی موقع نہیں ملنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے