فلپائن میں زلزلے سے 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

فلپائن کے شمائلی جزائر میں زلزلے سے 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

فلپائن حکومت کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا بٹانیز جزیرے پر محسوس کیا گیا جس کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی اور پھر کچھ دیر بعد 5 اعشاریہ 9 شدت کے آفٹرشاکس محسوس کیے گئے۔

زلزے کے باعث کئی عمارتوں میں دراڑیں اور سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی بری متاثر ہوئے۔

فلپائن ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے زلزلے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف حادثات میں 60 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے