بینکاک میں 6 دھماکے، 4 افراد زخمی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں مختلف مقامات پر ہلکی نوعیت کے 6 دھماکوں میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ دھماکے ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب جنوب مغربی ایشائی ممالک کی تنظیم آسیان کی سیکیورٹی سمٹ کے لیے کئی علاقائی رہنما، سفارتکار اور امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو بھی بینکاک میں موجود ہیں۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے فوری طور پر ان واقعات کی تحقیقات اور ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے مبینہ طور پر ٹینس بال کے سائز کے "پنگ پونگ ” بموں کے ذریعے شہر کے کئی مقامات پر کیے گئے۔

دو دھماکے صبح 9 بجے سے قبل میٹرو اسٹیشنز کے قریب اور دو شہر کے مرکزی علاقے میں واقع 77 منزلہ کنگ پاور ماہاناکھون کے قریب ہوئے۔

ان دھماکوں کے کچھ ہی دیربعد ایک سرکاری ہاؤسنگ کمپلکس کے قریب دھماکے سنے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں مجموعی طور پر 4 افراد زخمی ہوئے جب کہ ایک دھماکا خیز ڈیوائس کو پھٹنے سے قبل ہی ناکارہ بنایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے