سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے

ریاض: سعودی عرب میں دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی کی دو آئل فیلڈز پر ڈرون حملوں سے آئل فیلڈز میں آگ لگ گئی جس سے فضا میں دھوئیں کے بادل چھاگئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایک ڈرون حملہ آرمکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور دوسرا مغربی آئل فیلڈ خریص پر کیا گیا جب کہ حملے کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں حملوں کا ذمہ دار یمن کے حوثی باغیوں کو ٹھہرایا جارہاہے تاہم اس حوالے سے سعودی میڈیا کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے