بیروت میں دو خودکش حملے ، 37 افراد ہلاک

berutلبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

لبنان کے وزیرداخلہ نوحد میکنوک کے مطابق خودکش دھماکے حزب اللہ کے مضبوط گڑھ میں ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برج البراجینہ کے رہائشی اور کمرشل علاقے میں یہ دھماکے لگ بھگ بیک وقت ہوئے۔

لبنانی وزیر داخلہ نے بتایا کہ حملہ آور پیدل آئے اور انہوں نے بارودی جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تیسرا خودکش حملہ آور بھی تھا جو اپنے ہی ایک ساتھی کے دھماکے میں مارا گیا۔

یہ دھماکے حزب اللہ کے زیرتحت چلنے والے ہسپتال کے قریب ہوئے اور یہ اس مسلح گروپ کے مضبوط گڑھ میں ایک سال بعد ہونے والے پہلے دھماکے تھے۔

خیال رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں حزب اللہ کے جنگجو صدر بشار الاسد کی فورسز کے ساتھ مل کر لڑتے ہیں۔

دھماکوں کے بعد امدادی ادارے فوری طور پر متاثرہ جگہوں پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

بیروت کے جنوبی مضافات میں فوج نے ہر داخلی راستے پر اپنے چیک پوائنٹس قائم رکھے ہیں جبکہ حزب اللہ کی اپنی سیکیورٹی فورسز بھی ہائی الرٹ رہتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے