’فضل الرحمان کو مذہب کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کے لیے مذہب کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لوگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں نکلیں گے کیونکہ ان کے مارچ کا کوئی مقصد نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی طور پر احتجاج کرنا چاہیں تو بے شک کریں لیکن بچوں کو سڑکوں پر لانے کی کوشش کی گئی تو سختی سے روکیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدرسوں کے بچوں کو ڈھال بنا کر نکلنا چاہتے ہیں، اس کی اجازت نہیں دیں گے، انہیں مذہب کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے دھرنے کو مولانا فضل الرحمان سے منسوب نہیں کیا جا سکتا کیونکہ طاہر القادری کے لوگوں کو مارا گیا، اس وجہ سے وہ نکلے۔

کے پی کے میں ڈاکٹروں کے احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ڈاکٹر سیاست کر رہے ہیں، ان کے احتجاج کے پیچھے سیاست ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کوئی حقیقی مطالبہ نہیں ہے، ان کے سارے مطالبات جعلی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے