آخری گیند تک مافیا کا مقابلہ کریں گے: عمران خان

imran khanچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ مافیا سے نجات کے لئے پوری قوم کو قربانیاں دینا ہوں گی اور بلدیاتی انتخابات میں آخری گیند تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے۔

ٹنڈو جام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ وہ خوش قسمت صوبہ ہے جہاں تھر میں اربوں ٹن کے ذخائر موجود ہیں اور سندھ صرف سندھ کو نہیں بلکہ سارے پاکستان کو روشن کرسکتا ہے لیکن اس کے لئے ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جس کا پیسہ بیرون ملک نہیں بلکہ پاکستان میں ہو اور جو اپنے اثاثے ظاہر کرے جب کہ ہم میں اور موجودہ حکومت میں یہ فرق ہے کہ ہم میٹرو اور انڈرپاس پر نہیں بلکہ عوام پر پیسہ خرچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مافیا کا بھرپور طاقت سے مقابلہ کریں گے اور اگر الکشن میں ہار گئے تو کوئی شرم کی بات نہیں لیکن آخری گیند تک ان کا مقابلہ کریں گے، کوشش اور نیت انسان کی ہوتی ہے اور کامیابی اللہ دیتا ہے جب تک زندہ ہوں مافیا کے خلاف لڑتا رہوں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں پولیس اور انتظامیہ مل کر الیکشن لڑ رہی ہے، اس طرح کے الیکشن سے پڑھے لکھے لوگ اوپر نہیں آسکتے، پرانے پاکستان کی پولیس یہ پولیس ہے جو سندھ اور پنجاب میں ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں 70 فیصد جرم ایک سال میں ختم ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں ایسی پولیس بن رہی ہے جو مخالفین کے خلاف چھوٹا مقدمہ درج نہیں کرتی اور کوئی طاقت اسے کمزور کے خلاف استعمال نہیں کرسکتی جب کہ انتظامیہ میں پہلی مرتبہ کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہورہی،

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ پیسہ اپنے مستقبل یعنی تعلیم پر خرچ کیا اور اب اسپتالوں کو ٹھیک کر رہے ہیں، تھوڑے سے لوگ ابھی تک اسپتالوں میں تبدیلی لانے نہیں دے رہے لیکن یہ زیادہ دیر تک نہیں چے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے