مرید عباس کیس: مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

کراچی: اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں پولیس نے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا جس میں اس نے انکشاف کیا کہ مرید عباس کے قتل کے وقت میں عاطف زمان کے ساتھ تھا، ہمارا منصوبہ صرف مرید عباس کو دھمکانے کا تھا، بات چیت کے دوران عاطف نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے بعد میں نے عاطف زمان کودفتر سے گھرچھوڑا اور اس واقعے کے بعد میں بالا کوٹ چلا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کے مطابق مفرور ملزم عادل زمان کو رات گئے ڈیفنس سے گرفتارکیا گیا تھا، عادل زمان سے کیس سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج خداداد کالونی پر ہمارے قابل افسر کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کا واقعہ اور عادل کی گرفتاری دو الگ واقعات ہیں لہٰذا دونوں واقعات کو ایک ساتھ جوڑنا قبل از وقت ہوگا، فائرنگ کا نشانہ بننے والا اہلکار غوث اینکر مرید عباس کے قتل کے کیس پر کام کر چکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے