کیپٹن صفدر کا وزیر داخلہ کے بیان پر کمیشن بنانے کا مطالبہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بیان پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک پاکستان کے آئین کو بچانے کی تحریک ہے، اس تحریک کی وجہ سے عدالتوں یا جیلوں میں بھی جانا پڑا توجائیں گے، نیا نظریہ ووٹ کو عزت دو اور عوام کو جینے دوکا ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کے مطابق وزیرداخلہ نے کہا نوازشریف ووٹ کوعزت دو کی بات نہ کرتے تو چوتھی بار وزیراعظم ہوتے، وزیرداخلہ کے منہ سے سچ نکل گیا، ان کے بیان کے بعد کمیشن بننا ضروری ہوگیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے بارے میں نوازشریف نے ابہام ختم کردیا ہے، یہ پاکستان کی بقا اور نظام مصطفیٰ والا دھرنا ہے، مولانا فضل الرحمان کے پاس 52 کارڈ آگئے ہیں اب سیپ کھیلیں یا برج۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نوازشریف کی ہدایت پر چلتے ہیں، نوازشریف نے وژن کے ساتھ کہا تھا کہ ووٹ کو عزت دو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے