پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ون ڈے میں آج مدمقابل ہوں گے

matchپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈےآج ابوظبی میںکھیلا جائے گا، چار میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بچے شروع ہوگا۔

پہلے ون ڈے میں شاندار پرفارمنس اور جیت کے بعدگرین شرٹس کے حوصلے آسمانوں کو چھورہے ہیں۔اظہر علی اینڈ کمپنی گذشتہ روزسخت ٹریننگ میں مصروف رہی ، گرین شرٹس کی کوشش ہے کہ یہ میچ جیت کر پوزیشن مضبوط بنالی جائے۔

ٹیم مینجمنٹ کے ذرائع کے مطابق پہلے ون ڈے کےبعد ریٹائرمنٹ لینے والے یونس خان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب اوئن مورگن اپنی ٹیم کی پرفارمنس سے کچھ اپ سیٹ ہیں لیکن پر امید ہیں کہ یہ میچ جیت کر مخالف پر یشرڈال سکتے ہیں ۔

دبئی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے انگلینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دی تھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے