شہبازشریف فضل الرحمان کے مارچ کی قیادت کریں گے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ پارٹی صدر شہبازشریف مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی قیادت کریں گے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے اور شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع سے (ن) لیگ کے ورکرز آزادی مارچ میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ شہبازشریف کو بنایا گیا ہے، پارٹی کی تنظم نوکا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار آج کاروبار اور یونٹ بند کرکے بھاگ رہے ہیں اور تمام فیکٹریاں ملک سے باہر جا رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے