لاہور: تین نومولود کی لاشوں کی بے حرمتی، گورکن گرفتار

لاہور: کوٹ لکھپت میں تین نومولود کی لاشوں کی بے حرمتی پر قبرستان کے گورکن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ کوٹ لکھپت کے علاقے فریدکالونی کے قبرستان میں پیش آیا جہاں 3 بچوں کی تدفین شدہ لاشیں قبروں سے باہرپڑی ملیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب دو روز پہلے انتقال کرجانے والی بچی کی لاش اس کی قبر کے باہر پڑی تھی، اسی طرح دو اور قبروں کے باہر بھی نومولود کی لاشیں پڑی تھیں، ایک بچی کے باپ فاروق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے گورکن رفاقت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اہل محلہ نےگورکن پرقبریں تبدیل کرنےکاالزام عائد کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے