اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
جیونیوز کےمطابق شہبازشریف کی جانب سے اپنے بڑے بھائی نوازشریف کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
شہبازشریف نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ نواز شریف کی صحت شدید خراب ہے، وہ متعدد بیماریوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں ہیں لہٰذا انہیں پاکستان یا بیرون ملک علاج کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا بھی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔