نیب کا تعلق سیاست سے نہیں ریاست سے ہے: جاوید اقبال

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا تعلق سیاست سے نہیں، صرف ریاست اور پاکستان سے ہے ۔

وفاقی چیمبر آف کامرس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن اب دیمک نہیں کینسر بن چکی ہے ، جس کی سرجری ضروری ہے ۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تاجروں کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ وہ جانتے ہیں حکومت اس پوزیشن میں نہیں کہ ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، نیب کاتعلق سیاست سے نہیں، صرف ریاست اور پاکستان سےہے ،نیب کا مقصد کسی کی تضحیک نہیں حقدار کو حق دلاناہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے